داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے دو امریکی شہریوں پر فرد جرم عائد
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے دو امریکی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل سیکیورٹی اداروں نے ورجینیا میں 28سالہ جوزف حسن فاروق اور25 سالہ محمد الحسان کو داعش میں شمولیت کی کوشش کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔ ان افراد کو رچمنڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ شکاگو جانے والی پروازمیں سوار ہونے کیلئے جارہے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ افراد پہلے اردن اوراس کے بعد شام جانے کی کوشش کررہے تھے۔