• news

بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر وشوا ہندو پریشد کو پھر مروڑ اٹھنے لگے مدارس پر پابندی کا مطالبہ

بنگلور (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوئوں کی آبادی محض 80 فیصد رہ گئی ہے وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سیکرٹری سریندر کمار نے بنگلور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ہاں شرح پیدائش روز بروز بڑھ رہی ہے ہندوئوں کی آبادی میں گراوٹ روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو خوش رکھنے کی پالیسی چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں مدارس پر پابندی لگائی جائے۔ ایسا پاکستان میں بھی ہورہا ہے دیگر ممالک بھی مدارس پر پابندی لگا رہے ہیں کیونکہ یہ جہاد کا نظریہ پھیلاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن