’’شادی کرائی جائے‘‘ سراج الحق کے خطاب کے دوران 70 سالہ شخص کا مطالبہ اب جوانوں کی باری ہے: امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں جاری نوجوانوں کی ایک تقریب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دوران وہاں موجود جوانوں کے درمیان موجود 70 سالہ بزرگ شہری اچانک کھڑا ہوگیا اور شادی کا مطالبہ کردیا، پہلے تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق تک آواز ہی نہ پہنچی، جب پہنچی تو بے اختیار ہنس دیئے، کہنے لگے اب جوانوں کی باری ہے۔ تاہم بزرگ شہری بار بار شادی کرانے کی درخواست کرتا رہا۔