• news

3933 بجلی صارفین نے ایک کھرب 13 ارب کے بقایاجات ادا نہیں کئے وفاقی‘ صوبائی حکومتیں بھی نادہندہ نکلیں

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی کے میرٹ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ اور ریکوری کی باتیں بے معنی ثابت ہو گئیں، ملک بھر میں مجموعی طور پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت پرائیویٹ کمپنیوں و با اثر افراد کے 3933 کنکشنوں کے ذمے فی کس ایک کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1کھرب 13ارب روپے سے زائد ہے، وزارت نے 3933 ڈیفالٹر صارفین میں سے صرف 86کے کنکشن منقطع کیے باقی 3847ڈیفالٹر صارفین کے تاحال کنکشن منقطع نہیں کئے گے اور انہیں بجلی کی فراہمی جاری ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق واپڈا کے وفاقی حکومت کے ذمے 191کنکشنزکے 56ارب 36کروڑ 29لاکھ 15ہزار 841 روپے واجب الادا ہیں جبکہ واپڈا نے صرف دو کنکشن منقطع کئے اور 189 کنکشنز کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ 189 کنکشنز میں سے سب سے زیادہ کنکشن آئیسکو کے 130 ہیں جن کے ذمے 39ارب 14کروڑ سے زائد واجبات واجب الادا ہیں جبکہ پیسکو کے 26کنکشنز کے 9 ارب 54کروڑ 58لاکھ سے زائد واجبات باقی ہیں۔ اسی طرح لیسکو کے 5‘گیپکو کے13‘ حیسکو 6‘ سیپکو اور کیسکو کے 4,4 اور ٹیسکو کے 3 کنکشن شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن