شجاعت نے ضلع کونسل کی چیئرپرسن کیلئے اپنی ہمشیرہ سمیرا الٰہی کو امیدوار نامزد کر دیا
گجرات (نامہ نگار) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ضلع کونسل گجرات کی چیئرپرسن کیلئے سمیرا الٰہی کو اپنی پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ سمیرا الٰہی چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ہیں اور اپنے والد شہید چودھری ظہور الٰہی کی طرح عوامی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتی ہیں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتری کے دیگر معاملات میں ان کی بھرپور قائدانہ سرگرمیوں کے باعث ہر طبقہ میں انہیں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔