• news

ملتان: گورنر پنجاب 27 پروٹوکول گاڑیوں کیساتھ ایس او ایس ویلج پہنچے

ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق احمد رجوانہ گزشتہ روز ایس او ایس ویلج ملتان پہنچے تو انکے ہمراہ پروٹوکول کی 27 گاڑیاں تھیں جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انکی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ جب انکا قافلہ شہر میں نکلا تو ان کے روٹ کے راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔ بڑے قافلے کے گزرنے کے بعد گھنٹوں شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ٹریفک جام میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی۔ گورنر ایس او ایس ویلج کی تقریب میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پہنچے تو وہاں انکے استقبال کیلئے موجود بچوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مزید برآں گورنر پنجاب نے اپنا دورہ ملتان مزید 3 روز کیلئے بڑھا دیا ہے اور وہ اب بدھ کے روز واپس لاہور جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن