• news

امریکہ میں 36 افراد کو اوپر پہنچانے والا ’’بندے مار‘‘ بھارتی ڈاکٹر گرفتار

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) 36 افراد کو ’’اوپر‘‘ پہنچانے والے بندے مار بھارتی نژاد ڈاکٹر کو امریکی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جارجیا کی کلائٹس کائونٹی پولیس کے مطابق بھارتی نژاد ڈاکٹر نریندر ناگ ریڈی نے صرف ضرورت سے زائد اور غلط ادویات تجویز کر کے 12 امریکی مریضوں کی جانیں لے لیں۔ دیگر مریض اسکے طریقہ علاج کے ذریعے اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔ حکام نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مار کر ڈاکٹر نریندر کا کلینک سیل کر دیا۔ امکان ہے کہ اسکا میڈیکل پریکٹس کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ پولیس نے ڈاکٹر نریندر کو ’’ڈاکٹر ڈیتھ‘‘ قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن