پشاور: زہریلی چیز کھانے سے نوبیاہتا دولہا جاں بحق‘ دلہن بے ہوش
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ چغل پورہ میں زہریلی چیز کھانے سے دولہا جاں بحق اور دلہن بے ہوش ہو گئی۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چغل پورہ میں نوبیاہتا جوڑا اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ دونوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دولہا الیاس راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دلہن تاحال بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے۔