• news

قصور، سمبڑیال میں گھریلو جھگڑے اور حالات سے دلبرداشتہ نوجوان اور لڑکی کی خودکشی

قصور + سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) قصور اور سمبڑیال میں گھریلو جھگڑے اور حالات سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان اور لڑکی نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق قصور کے علاقہ حاجی گگا کے رہائشی یونس کے بیٹے 22 سالہ عدنان کا اپنے گھر والوں سے گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا۔ وقوعہ کے روز اس نے گھر میں پڑے ہوئے پسٹل سے خود کو گولی مارکر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس تھانہ نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تھانہ سمیڑیال کے موضع امریک پورہ کی رہائشی تقریباً 18 سالہ طیبہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی سے منہ موڑ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن