قلعہ دیدار سنگھ: رقم لینے آنیوالا کوئلے کا تاجر قتل، بوری بند نعش کھیت سے برآمد
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) رقم لینے کے لئے کوٹ شیرا آنیوالا کوئلے کا تاجر قتل پولیس نے بوری بند نعش بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کلر کہار کا رہائشی محمد ملوک 30 سال سے کوٹ شیرا کے ریاست کو بھٹہ خشت کے لئے کوئلہ فروخت کرتا تھا چند روز پہلے وہ اپنی رقم لینے کے لئے کوٹ شیرا ریاست کے پاس آیا جس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر رسے سے پھندا دے کر قتل کر دیا اور اس کی لاش بوری میں بند کر کے کھیتوں میں پھینک دی۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مقتول محمد ملوک کی نعش بر آمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی اور مقتول کے بھائی ملک اکبر کی درخواست پر ملزموں ریاست، وقاس، اشرف بوٹاکے خلاف قتل کا مقدمہ در ج کر لیا ہے۔