وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین اوگرا سعید خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کر دی۔ ملازمت میں 3 سال کی توسیع تجویز کی تھی۔ سعید خان کی مدت ملازمت 6 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم آفس نے کہا ہے سعید خان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ کیبنٹ ڈویژن کوئی اور موزوں شخص تلاش کرے۔ آئی این پی کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا کیلئے 15 روز میں درخواستیں طلب کرلی ہیں۔