ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک اشتہاروں پر این ٹی این درج کرنے کی تجویز
لاہور (خبرنگار) حکومت کو ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کیلئے’’نئی تجویز‘‘ میں کہا گیا ہے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والے’’ کمرشلز‘‘ اور اوپن ائیرسائن بورڈز پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس نمبر درج کرنا لازمی قرار دیا جائے اور آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ، سائن بورڈز پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس لکھنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے دکان داروں کے کاروباری سیٹ اپ کو سیل کر دیا جائے۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے تمام کاروباری کمپنیز اپنے لیٹر ہیڈ پراین ٹی این اور سیلز ٹیکس کو لازمی شامل کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے۔