• news

ترکی میں جھڑپ، ماہر نشانہ باز کی فائرنگ، پولیس افسر، 2 کرد باغیوں سمیت 4 ہلاک

انقرہ (اے ایف پی) ترکی کے شمال مشرقی علاقے دیار بکیر اور مضافاتی علاقوں میں کرد باغیوں کیخلاف آپریشن اور بعض قصبوں میں کرفیو کیخلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرے کئے۔ پولیس نے پانی کا چھڑکائو کیا تاکہ انہیں منتشر کیا جا سکے۔ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہ ہو سکی۔ 14 جنوری کو ٹرک بم دھماکے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس سٹیشن اور افسروں کے رہائشی کمپلیکس کو نشا نہ بنایا گیا تھا، کرد باغی ملوث تھے۔ادھر ماہر نشانہ باز کی فائرنگ اور آپریشن میں پولیس افسر سمیت 4 افراد مارے گئے۔ ان میں 2 جنگجو بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن