• news

گزشتہ 6 ماہ میں تارکین وطن کی بھیجی گئی رقوم میں 6 فیصد اضافہ

کراچی (این این آئی) جولائی تا دسمبر 2015 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں 6 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اس عرصے سے 6 فیصد زیادہ ہیں۔سب سے زیادہ رقم بالترتیب خلیجی عرب ممالک ، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئیں۔ ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات ملکی تاریخ میں پہلی بار 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائینگی۔

ای پیپر-دی نیشن