فاٹا کونسل بنا کر ایف سی آر قوانین میں اصلاحات کی جائیں: جرگہ
کرم ایجنسی (نامہ نگار) فاٹا کونسل بناکر ایف سی آرقوانین میں اصلاحات کی جائیں۔ قبائل کو حقوق دلانے کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہے،، متاثرین کی واپسی اور فاٹا کے تمام حقوق حصولی تک جہدوجہد جاری ر ہیگی، لوئرکرم ایجنسی سدہ کینٹ فٹ بال گرونڈ میں فاٹا کو کونسل بنانے اور دوسرے درپیش مسائل کے حوالے سے فاٹا گرینڈالائنس کا جرگہ ہوا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں قبائلیوں نے شرکت کی جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا گرینڈ الائنس جرگہ کے سربراہ سابق و فاقی وزیربرائے ماحولیات حمیداللہ جان آفرید ی نے کہا جس طرح گلگت بالتستان کو صوبے کا درجہ دیا گیا ہے اور ترقیاتی کاموں کا اغاز کیا گیا اس طرح فاٹا کونسل بنائی جائی تاکہ فاٹا کے عوام ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔