• news

مغربی کنا را: چاقو سے حملے میں آباد کار یہودی خاتون ہلاک ہو گئی: فوجی ترجمان کا دعویٰ

غزہ (اے ایف پی) مغربی کنارے میں یہودی بستی میں چاقو کے حملے میں ایک یہودی خاتون ہلاک ہوگئی۔ فوجی ترجمان نے الزام لگایا یہ حملہ فلسطینی نے کیا ہے۔ علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔ خاتون کے حوالے سے بتایا گیا ہے وہ آباد کار تھی۔ ادھرفلسطینی حکام نے اعلیٰ مذاکرات کار صاَئب عریقات کے دفتر کے عملے کے ایک رکن کو اسرائیل کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلسطینی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا ہے کہ اس گرفتار شخص نے اسرائیلیوں کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے اس مشتبہ شخص کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ وہ گذشتہ 20 سال سے فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ مذاکرات میں کام کررہا تھا۔صائب عریقات اور ان کے دفتر نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات تنظیم آزادیِ فلسطین (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔وہ فلسطینی اتھارٹی کے سرکردہ عہدے داروں میں سے ایک ہیں۔ ادھر

ای پیپر-دی نیشن