امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھاگیا جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران سردی کی شدت میں کمی کی پیشنگوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں کمی کا امکان ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں 6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی اور قدرتی گیس کے معاہدے 13 سینٹ کی کمی سے 2.139 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔