میچ فکسنگ‘جنوبی افریقہ کے 47کرکٹرز سے تحقیقات کا انکشاف
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔برطانوی روزنامہ دی گارجین کی ایک رپورٹ میں جنوبی افریقہ کرکٹ سے متعلق ایک تازہ میچ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، معاملے کی تفتیش کرنے والے حکام اب تک 47 کھلاڑیوں اور کرکٹ عملے سے تحقیقات کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھلاڑی غلام بودی پر الزام ہے کہ وہ 2015 کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں فکسنگ کے سہولت کار تھے۔