جنوبی افریقہ کی شکست پر سوال کرنا ہر کسی کا حق ہے: گریم سمتھ
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ نے کہا ہے کہ شکست پر سوال کرنا ہر ایک کا حق ہے ۔انہوں نے کے کہا کہ شکست کا کوئی ایک ذمہ دار نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ ‘کوچنگ سٹاف اور کھلاڑی برابر کے شریک ہیں ۔کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری سنبھالنا ہوگی۔اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا ۔