گوجرانوالہ ٹیم نے کبڈی میچ جیت لیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والا کبڈی میچ گوجرانوالہ کی ٹیم نے پانچ پوائنٹس سے جیت کر فتح اپنے نام کر لی ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام وزیر آباد اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ کا انعقاد ہوا ، اس دوران دونوں ٹےموں کے کھلاڑےوں نے بہترےن کھےل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کےا ، میچ کو دیکھنے کے لیے اعلیٰ حکام کے ساتھ شہریوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ،کبڈی میچ میں وزیرآباد کی ٹیم نے اکتیس جبکہ گوجرانوالہ کی ٹیم نے چھتیس پوائنٹ حاصل کر کے میچ کی جیت اپنے نام کرلی، تاہم تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے کھلاڑےوں مےں انعامات تقسیم کئے۔