• news

آخری لمحات میں وین رونی کا گول ‘مانچسٹر یونائٹیڈ نے لیور پول کو شکست دیدی

لندن (سپورٹس ڈیسک ) مانچسٹر یونائٹیڈ نے وین رونی کے آخری لمحات میں کئے گئے گول کی بدولت لیور پول کو ایک صفر سے شکست دیدی ۔پریمیئر لیگ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں ۔کھیل کے آخری لمحات میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے وین رونی نے بال کو جال کی راہ دکھا کر میچ اپنے حق میں کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن