میرا کے ہسپتال بنانے کا خواب ضرور پورا ہو گا: شفقت زہرہ بخاری
ہارون آباد (نامہ نگار) اداکارا میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے عوامی پریس کلب ہارون آباد میں "میٹ دی پریس "سے خطاب میں کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے شفقتٹرسٹ کے زیر اہتمام ہارون آباد میں فلاحی ہسپتال بنانے کے منصوبہ کو ترک نہیں کیا ہے علاقہ ہارون آباد میں اب بھی فلاحی اور جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنانے کیلئے میرا سمیت ہمار اخاندان پر عزم ہے اگر ہارون آباد میں مناسب اور موزوں مقام پر اراضی مل گئی تو آبائی علاقہ میں ہسپتال بنانے کا میرا کا خواب ضرور حقیقت کا روپ دھارے گا سیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کے حوالہ سے اراضی کے معاملہ پر ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی اور زمین عطیہ کرنے والے شخص نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میر اکو ہارون آباد سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی بھی فرد کو اپنے آبائی علاقہ سے ہوسکتی ہے عام انتخابات میں حصہ لے کر ہم نے علاقہ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور آج بھی حلقہ کے عوام کے ساتھ رابطہ میں ہیں نجی مصروفیات کے سبب بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لے سکی لیکن مستقبل کے عام انتخابات میں حلقہ کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے ۔