• news

نشتر کالونی، زہریلی شراب پینے سے3 دوست ہلاک

لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے تین دوست ہلاک ہو گئے۔لواحقین نے نعشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد کے رہائشی 30سالہ بوٹا مسیح اور35سالہ گوہر گزشتہ روز اکٹھے شراب پی رہے تھے کہ شراب زہریلی ہونے کی وجہ سے دونوں کی حالت غیر ہو گئی۔ تینوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے کارروائی کی بجائے اتفاقی موت قرار دیکر دونوں نعشیں ورثاء کے حو الے کر دیں جس پر لواحقین اور اہل علاقہ نے نعشیں سڑک پر رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کی ذمہ دار تھانہ نشتر کالونی پولیس ہے۔ اگر پولیس منشیات فروشو ں کیخلاف کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن