اشتعال انگیز تقریر کا ایک اور مقدمہ، الطاف حسین، فاروق ستار سمیت20رہنمائوں کے وارنٹ جاری
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے ایک اور مقدمہ میں الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 20رہنمائوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ لطیف ٹائون تھانے میں الطاف حسین اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کی ملزموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ دریں اثناء کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے را کے مبینہ ایجنٹس کے مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما محمد انور سمیت ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی کا حکم دیدیاہے۔