• news

بھارت نے مسعود اظہر سمیت 20افراد کی حوالگی کیلئے ڈوزیئر تیار کر لیا:ذرائع

نئی دہلی (این این آئی) پٹھان کوٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت 20افراد کی حوالگی کیلئے بھارت نے ڈوزیئر تیار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈوزیئر 70صفحات پر مشتمل ہے۔ پاکستانی حکومت کے ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بھارت نے ابھی تک اپنی تحقیقات پوری نہیں کی اور پاکستان پر دبائو ڈال رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے فراہم کردہ شواہد بھی ناکافی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن