• news

پاکستان میں یو ٹیوب پر 3 برس سے عائد پابندی ختم

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان میں تین برس سے زائد پابندی کے بعد یو ٹیوب کھول دی گئی۔ وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب کھولے جانے سے متعلق تمام تر انتظامات مکمل کئے۔ وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا۔ یو ٹیوب کا لوکل وژن پاکستان میں لانچ کر دیا گیا۔ یوٹیوب کے لوکل وژن پر قابل اعتراض مواد موجود نہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قابل اعتراض مواد اپ لوڈ ہونے کی صورت میں یو ٹیوب کے حوالے سے ہدایات کی تصدیق کی۔ پی ٹی اے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق یو ٹیوب کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرلئے گئے ہیں اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم کو چیک کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گوگل سے یوٹیوب پر موجود گستاخانہ مواد ہٹانے سے متعلق رجوع کیا تھا، تاہم کمپنی نے 2012 میں یہ مواد ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔ "یوٹیوب ہوم پیج وزٹ کرنے والے پاکستانی صارفین اب سے یوٹیوب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن