جوکووچ، راجر فیڈرر اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا
میلبورن (اے پی پی) نویک جوکووچ، راجر فیڈرر، ماریہ شراپووا اور اگنیسکا راڈونسکا نے آسٹریلین اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی، آسٹریلیا کی سمینتھا سٹوزر اور جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔