• news

نیشنل کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ مکمل‘ چھٹا آج شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ چھٹا مرحلہ کل شروع ہوگا۔ کے آر ایل، واپڈا، فاٹا، راولپنڈی، پورٹ قاسم، یو بی ایل، حیدر آباد اور اسلام آباد کی ٹیموں نے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں کے آر ایل نے 9 وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔ جواب میں نیشنل بنک کی ٹیم 258 پر ڈھیر ہو گئی۔ نیشنل بنک کے اکبر الرحمان کی ناقابل شکست سنچری بھی کامیابی نہ دلا سکی۔ کراچی میں واپڈا نے سلمان بٹ کے ناقابل شکست 81 رنز کی بدولت یو بی ایل کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاٹا نے کراچی وائٹس ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور وائٹس سے 33 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد میں پورٹ قاسم ٹیم نے 309 رنز بنائے۔ جواب میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 233 پر آوٹ ہو گئی۔ یو بی ایل نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں حیدر آباد نے لاہور بلیوز کے خلاف 15 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد نے پشاور کو 35 رنز سے ہرایا۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 219 رنز بنائے۔ چھٹے مرحلے کا آغاز کل بدھ سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

ای پیپر-دی نیشن