الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں خناق کے مرض میں مبتلا کمسن بچی داخل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الائیڈ ہسپتال میں خناق کے مشتبہ مرض میں مبتلا پانچ سالہ بچی داخل، جس کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق رضا آباد کے رہائشی النصر کی پانچ سال بیٹی علیشاء کو خناق کے مرض میں مبتلا ہونے کے شبہ میں چلڈرن ایمرجنسی میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈیوٹی ڈاکٹر نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔