کراچی: را کے مبینہ ایجنٹس کے مقدمات میں متحدہ کے رہنما سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا حکم
کراچی (وقائع نگار)کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے را کے مبینہ ایجنٹس کے مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما محمد انور سمیت 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں را کے 4 مبینہ ایجنٹس کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ملزمان میں عبد الجبار عرف ٹینشن، شفیق، محسن اور عادل انصاری شامل ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو گلستان جوہر سے 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دھماکا خیز مواد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87،88 کے تحت کارروائی مکمل کرکے رپورٹ 9 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔