• news

یمن :سعودی اتحادی طیاروں کی پولیس کواٹرز پر بمباری 15 اہلکاروں سمیت 25 ہلاک 30 زخمی

صنعاء (نیٹ نیوز) یمن کے درالحکومت صنعاء میں سعودی اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائی میں پولیس ہیڈ کواٹرز کی عمارت تباہ ہوگئی۔ 15اہلکاروں سمیت25 افرادہلاک اور 30 زخمی ہو گئے سکیورٹی حکام سے دعویٰ کیا یہ حملہ حوثی باغیوں کی طرف سے کئے جانے کا امکان ہے ۔ عینی شاہدین اور طبی ذرائع کا کہنا ہے یہ ٹریفک پولیس کا ہیڈ کواٹر تھا۔ کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ سے لیکر اب تک 6 ہزار افراد 14 مارے گئے۔ نصف تعداد شہریوں کی۔ادھرصنعاء پر سعودی اتحادیوں کی بمباری سے ایک فری لانس صحافی ہلاک ہو گیا ہے۔ المغداد موج علی نامی صحافی کی ہلاکت یمن کے جنوبی نواحی علاقے جَریف میں ہوئی، جہاں وہ ہوائی حملے سے بچنے کی خاطر پناہ لیے ہوئے تھا۔ علاوہ ازیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جج کو قتل کردیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے اسوقت عبدالسہادی پر فائرنگ کی جب وہ گھر کے باہر کھڑے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن