• news

26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں بدلنے کا فیصلہ

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر مےں 26 جنوری کو بھارتی ےوم جمہورےہ کی تقرےبات کی کامےابی کے لئے فورسز کو الرٹ کر دےا گےا۔ رےاستی اخبار کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں پولیس و فورسز کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ جموں میں عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کو ٹالنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے حساس عمارتوں، پلوں جموں سرینگر شاہراہ پر پولیس فورسز کے خصوصی دستے تعینات کرنے کے بھی احکامات صادر کئے گئے اور جگہ جگہ پولیس و فورسز کے پہرے بٹھا دیئے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ راہگیروں اور مسافروں کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق جموں میں پولیس کے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ، خصوصی آلات بھی نصب کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔دوسری طرف بھارتی حکومت نے جموں مےں بےن الاقوامی سرحد پر مزےد 1ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعےنات کرنے کے فےصلے کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ان تمام اہلکاروں کو خالی جگہوں پر تعےنات کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ رےاستی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے جموں سےکٹر مےں بےن الاقوامی سرحد پر افرادی قوت بڑھانے کا فےصلہ کےا ہے۔ لکھن پور سے اکھنور تک 192 کلو مےٹر علاقے پر جموں سےکٹر مےں سرحد پر اہلکاروں کی تعےناتی کے بعد انسداد دراندازی نظام مزےد بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن