• news

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو چین سے ایران بلایا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے چین میں موجود وزیر خزانہ اسحق ڈار کو تہران طلب کرلیا۔ وزیر خزانہ‘ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد آنے کے بجائے تہران چلے گئے۔ وزیر خزانہ بیجنگ اے آئی آئی بی کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھنے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن اور متعدد دوسرے منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن