مسلسل تنازعات سے تنگ شہرہ آفاق کرکٹر کرس گیل نے بگ بیش کو خیر باد کہہ دیا
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)متعدد تنازعات کی زد میں آئے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا ۔انہوں نے اپنا آخری میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکر کے خلاف کھیلا جس میں انہوں نے میلبورن رینیگیڈ کی طرف سے ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کیا لیکن اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں نہ لے جا سکے۔