• news

اس وقت حالات پاکستانی فلموں کیلئے بہت سا زگار ہیں:ندیم

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ اس وقت حالات پاکستانی فلموں کیلئے بہت سا زگار ہیں‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں‘اچھی کہانیوں کا انتخاب اور بہتر موضوع کی تلاش سے فلمیں عوام کے معیار پر پوری اترسکتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی ترقی اس وقت سنیما انڈسٹری کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہمارے سنیما مالکان اگر پاکستانی فلموں کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے تو فلموں کا بزنس اچھا ہوگا لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلمیں دیکھنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن