بھارتی ہدایتکار حسنین حیدرآبادی کو ویزا نہ ملنے پر فلم ’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے : سہیل خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر حسنین حیدر آبادی نے پاکستان آنے کیلئے پاکستان ہائی کمشن نئی دہلی میں ویزے کے حصول کیلئے درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست 6 ہفتے قبل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم شور شرابہ کی شوٹنگ حسنین کو ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے رکی ہوئی ہے جیسے ہی انہیں ویزا ملے گا وہ پاکستان آکر فلم شور شرابہ کی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔