• news

ہالینڈ: مسلمان مردوں کو مہاجرین کے مراکز میں رکھا جائے: ڈچ حکام

ایمسٹرڈیم (آن لائن) ڈچ حکام کے مطابق ہالینڈ میں پناہ گزینوں کی مجوزہ رہائش گاہ کے خلاف احتجاج متشدد صورت اختیار کر گیا ہے۔ہالینڈ کے کئی قصبوں میں مہاجرین کی مجوزہ رہائش گاہوں کے خلاف پر تشدد احتجاج کیا گیا۔ تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے ہالینڈ میں خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ڈچ حکومت کو پناہ گزینوں کے لیے رہائش فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مہاجرین کے بارے میں ولندیزی عوام کی رائے بھی منقسم ہے۔ ڈچ حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان مردوں کو پناہ گزینوں کے مراکز میں مقید رکھا جائے۔

ڈچ حکام

ای پیپر-دی نیشن