• news

دیاپالپور سفاک نے بیوی 2 سوتیلے بچوں کے گلے کاٹ دئیے صادق آباد میں ماں 2 بیٹیوں کی نعشیں برآمد

دیپالپور+ صادق آباد (نمائندگان) درندہ صفت شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی 2 بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا جبکہ صادق آباد میں خاتون اور 2 بیٹیوں کی نعشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فخر ٹائون کے رہائشی اکرم نے چند سال قبل کوثر بی بی سے دوسری شادی کی خاتون کا پہلے خاوند سے ایک بیٹا 8 سالہ کاشف اور بیٹی 5 سالہ ثمینہ تھی جو والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہتے تھے۔ اکرم کو شک تھا کہ اسکی بیوی کا کردار درست نہیں، اس وجہ سے اکثر گھرمیں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ رات اکرم نے سوتے ہوئے کوثر کا گلا کاٹ ڈالا اور اسکے بعد اپنے سوتیلے بچوں 8 سالہ کاشف اور 5 سالہ ثمینہ کو بھی گلے کاٹ کر قتل کردیا اور پولیس کو گرفتاری دیدی۔ ماں بچوں کے المناک قتل پر علاقہ میں خوف ہراس اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ حجرہ شاہ مقیم سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ خاتون انتہائی نیک تھی اکرم نے ظلم کیا۔ دریں اثنا صادق آباد کے علاقے لیاقت پور میں دو روز کے دوران ایک خاتون اور 2 بچیوں کی نعشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے واردات کا سراغ لگا لیا اور صادق آباد کے زرگر محمد اقبال کو حراست میں لے لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی شمائلہ، 2 بچیوں 10 سالہ اریبہ اور 8 سالہ سونیا کو بدچلنی کے شبہ میں قتل کرکے نعشیں لیاقت پور میں پھینکینں۔

ای پیپر-دی نیشن