• news

گھریلو حالات پر ڈسکہ، رجانہ میں خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کرلی

ڈسکہ + رجانہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) ڈسکہ، رجانہ میں گھریلو حالات پر خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کی عائشہ کا گھریلو حالات کی وجہ سے اکثر اپنے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز اس کا کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں حالت خراب ہونے پر اسے ابتدائی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کر دیا لیکن وہ جانبر نہ وہ سکی۔ علاوہ ازیں رجانہ میں نواحی چک نمبر 183 گ۔ب پکھووال میں گلشن طفیل شادی شدہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لیجایا جا رہا تھا، راستے میں جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن