اسرائیل نے اردن کی سرحد پر جنگلا شروع کردیا
نیویارک +غزہ(نمائندہ خصوصی+ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی بدوئوں کو اٹھانے کا منصوبہ روک دے کیونکہ وہ یہودی بستیوں کی توسیع کے لیے ایسا کرنا چاہتا ہے۔ اقدام دو ریاستی حل میں رکاوٹ اور انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر اسرائیل نے اردن کی سرحد پر سکیورٹی جنگلا لگانے کا کام شروع کر دیا۔ اسرائیلی آرمی چیف کا نہتے فلسطینیوں کے سامنے فوج کی بے بسی کا اعتراف‘یرموک کیمپ کا محاصرہ جاری، فاکہ کشی سے 184 فلسطینی شہیدہو چکے ہیں۔