• news

بد عنوان عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی :چئیرمین نیب

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف اس برس میں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے راولپنڈی علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان اسکے دائرہ کار میں آتا ہے۔ نیب راولپنڈی کو 2015ء میں 7002 شکایات موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔ انہوں نے نیب راولپنڈی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔

ای پیپر-دی نیشن