• news

پاکستان دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا: سرتاج عزیز

اسلام آباد (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دی ہے گزشتہ سال کے دوران دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی۔ امن و امان کی صورتحال میںبہتری سے ملکی اقتصادی اور سیاسی صورتحال میں مثبت تبدیلیاں ہوئیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہینگی۔ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملکی اقتصادی اور سیاسی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ملک اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ فوجی آپریشن ضرب عضب سے خطے میں دہشت گردی اور بے چینیوں پر قابو پانے میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن