جناح ہسپتال :دوران ڈیوٹی سکیورٹی فراہمی کیلئے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز داخل
لاہور ( کامرس رپورٹر) جناح ہسپتال لاہور میں دوران ڈیوٹی سیکورٹی کی فراہمی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی او پی ڈی کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جناح ہسپتال لاہور میں حالیہ دنوں فائرنگ سے ایمرجنسی میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سکیورٹی کی فراہمی کے لئے شروع کی جانے والی ہڑتال کا سلسلہ بدھ کو آٹھویں روز بھی جاری رہی ۔