• news

حکام کی عدم دلچسپی کے باعث دیال سنگھ لائبریری کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ کیا جا سکا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام دیال سنگھ لائبریری حکام کی عدم دلچسپی کے باعث دعوئوں کے باوجود کتابی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کیا جاسکا، چیئرمین نے اعلان کیا تھا کہ دیال سنگھ لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، کتابوں کو ناصرف کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا بلکہ جدید علوم کی کتب کا لائبریری میں اضافہ بھی کیا جائے گا، تاہم مذکورہ دعویٰ صرف دعویٰ ہی ثابت ہوا،حکام کی لائبریری سے دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ ایک ماہ سے دائریکٹر لائبریری ثناء اللہ خان رخصت پر ہیں ان کی عدم موجودگی میں کسی کو ابھی تک ڈائریکٹر کا چارج نہیں دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن