• news

چڑیا گھر انتظامیہ نے نوکری سے برخاست ویٹرنری ڈاکٹر سیموئیل کو کام کرنے سے روک دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے ویٹرنری ڈاکٹر کو نوکری سے برخاست کیے جانے کے بعد لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر کو فوری کام کرنے سے روک دیا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر سیموئیل جنہیں سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے اپنے محکمے میں واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم انہوں نے محکمہ کو اعتماد میں لیے بغیر فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اپنے ڈیپوٹیشن کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کراتے ہوئے واپس محکمہ میں رپورٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن