تنظیم الفجر پاکستان کے زیر اہتمام مولانا ظفر علی خان کے 143ویں یوم پیدائش پر تقریب
لاہور(پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کے زیر اہتمام مولانا ظفر علی خان کے143ویں یوم پیدائش پر کاسموپولیٹن کلب باغ جناح میں مولانا ظفر علی خان کی صحافت میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی۔ صدارت رانا محمد زاہد خان ،مہمان خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر ناصر بشیر جبکہ مہمان خاص میں سماجی رہنما فضل الرحمن بٹ، اکمل اویسی پیر زادہ تھے۔ مقررین نے کہا مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا شیر کہا جا سکتا ہے وہ تحریر کے رستم اور تقریر کے سہراب تھے۔