چارسدہ، طلبہ نے خورشید شاہ، پرویز اشرف، متحدہ وفد کو یونیورسٹی جانے سے روکدیا
چارسدہ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کو یونیورسٹی کے اندر جانے سے روک دیا، طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ صرف فوٹو سیشن کرانے یہاں آئے ہیں۔ یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر طلبا نے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خورشید شاہ، پرویز اشرف اور متحدہ کا وفد یونیورسٹی کے دورے پر آیا تھا۔ لیڈروں نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو طلباء نے انہیں روک دیا۔ طلبہ نے فضل الرحمن کے قافلے کو بھی روکنے کی کوشش کی۔ طلبہ گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔ پولیس نے انہیں ہٹایا، بعد ازاں فضل الرحمن نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔