• news

شطرنج اسلام میں ممنوع ہے: سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے شطرنج کو اسلام میں ممنوع قرار دے دیا۔ برطانوی روزنامہ کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبداللہ الشیخ نے ایک ٹی وی شو میں روزمرہ معاملات پر ناظرین کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ شطرنج ناصرف جوئے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ یہ وقت کا ضیاع بھی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ شطرنج کا شمار ’جوئے بازی‘ میں ہوتا ہے اور یہ ’پیسے کا ضیاع اور دو کھلاڑیوں کے درمیان نفرت اور دشمنی‘ کا سبب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن