• news

سکیورٹی خدشات، خیبر پی کے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 ہزار 491 خالی نشستوں پر بلدیاتی انتخاب کل 23 جنوری کو ہونا تھا تاہم چارسدہ میں دہشت گردوں کے یونیورسٹی پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اب یہ بلدیاتی انتخاب غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن