• news

اقبال اور سیرت انبیاء کرام ؑ

اقبال اور سیرت انبیاء کرام پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض چیئر مین شعبہ اقبالیات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کا ایک مقالہ ہے جو 288 صفحات پر مشتمل ہے اس مقالہ میں انہوں نے حکمتِ قرآن پر خوب روشنی ڈالی ہے۔ اس مجموعہ مقالات میں ایک مقالہ رومی کے دیوان کے حوالے سے سیرتِ سرورِ کائنات کے بارے میں ہے۔ آٹھویں صدی ہجری کے مردانِ حق میں ایک حضرت سید علی ہمدانیؒ، شاہ ہمدانؒ تھے۔ تصانیفِ اقبالؒ کے سیاق میں ان کی تحقیقی اہمیت بھی ہے۔ ایک مقالہ انکے بارے میں لکھا گیا ہے شخصیات کے باب میں ایک مقالہ اقبالؒ اور مولانا محمد علی جوہرؒ کے روابط پر مبنی ہے۔ دیگر مضامین میں اقبالیات کے اہم تر موضوعات سموئے گئے ہیں۔ اقبال نے اردو اور فارسی میں ایک ایک ساقی نامہ لکھا اسے یہاں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس تعارف و توضیح کا مقصد اس بات کا احتساب کرتا ہے کہ ’’اقبالؒ اور سیرتِ انبیاء ؑ‘‘ ان شاء اللہ اقبالؒ شناسی کا ایک مفید مجموعہ ہو گا۔ اس کتاب میں اقبال اور قوموں کا عروج، اقبال کے تصورِ خودی ، اقبالؒ کے ساقی نامے، اقبالؒ کا نظریہ ثقافت، اقبالؒ کے اردو کلام میں فارسی کا ماخذ، اقبالؒ اور جدید علم کلام درحقیقت شاعرِ مشرق کا ایک ایک شعر میں انہوں نے کائنات کا تصور سمو دیا ہے۔ یہ کتاب 0333-4393422 مقبول اکیڈمی ہادیہ حلیمہ سینٹر غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور سے 700/- میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاہم طلباء اور طالبات 350/- روپے میں کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔ (تبصرہ: محمد سلیم اختر)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن